ڈی سی بدین کی خصوصی ہدایت پر ماتلی میں مچھر مار مہم کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 21:35

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)ڈی سی بدین کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد سیال اور ٹاؤن آفیسر غلام رسول نے ماتلی میں مچھر مار مہم کا افتتاح کیا مچھر مار مہم کے دوران ماتلی کے مختلف علاقوں کشمیری محلہ ۔نظامانی محلہ ۔فتح پور محلہ۔

(جاری ہے)

سریوال کالونی ۔اسٹیشن روڈ اور پھاٹک کالونی سمیت دیگر علاقوں میں مچھروں سے بچاؤ کیلئے اسپر ے کیا گیامنظور سیال نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا انتظامیہ سمیت ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ شہر کی تعمیر ترقی کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں