زرداری لیگ اور لوٹیروں کو خلائی مخلوق سے نہیں خدائی مخلوق سے خوف ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

جمعرات 28 جون 2018 23:28

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی اے کی امیدوار حلقہ این اے 230 بدین ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ زرداری لیگ اور لوٹیروں کو خلائی مخلوق سے نہیں خدائی مخلوق سے خوف ہے اور خلق خدا اب ان لٹیروں سے نجات حاصل کرکے رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنی انتخابی مہم کا آغاز درگاہ شاہ قادری پر فاتحہ اور پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سندھ کے سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اورزیادتیوں اور کرپشن سے تنگ آچکے ہیں۔ سابق حکمرانوں نے ان سے روزگار چھین لیا۔ پینے کے پانی، صحت، علاج اور دیگر بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم رکھا۔ کر پشن کے ریکارڈ قائم کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے عوام کی امیدیں جی ڈی اے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی نفرت کو دیکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار ان کو چھوڑ کر ہمارے پاس آرہے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سابق حکمران عوام اور سندھ دشمن ٹولے کو خلائی مخلوق سے نہیں بلکہ خدائی مخلوق سے خوف ہے جس کے ساتھ اس ٹولے نے ظلم کی انتہا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے ا ب تک کے اقدامات سے مطمئن نہیں ۔

آروز اور سرکاری مشینری کی بڑی تعداد سابق حکمرانوں کی ہمدرد ہے۔ سیڈا کا چیئرمین پانی کی قلت اور تقسیم کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم بھی ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے۔ ہم نے بدین کے عوام کی خدمت کی خوشی غمی کے ساتھی ہیں۔ ہم نے ریکارڈ ترقیا تی کام کروائے اور عوام کے ساتھ محبت کا یہ رشتہ ہمیشہ کے لیے قائم ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا عوام آج بھی ہمارا شاندار استقبال کر رہی ہے اور ہمارے مخالفین کو عوام میں جانے اور ان کا سامنا کرنے میں مشکلات آرہی ہے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں