سندھ اور عوام دشمن زرداری لیگ ٹولے کو عبرت ناک شکست دیں گے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

سندھ کے لوگ زرداری لیگ کی لوٹ مار اور جاہل وڈیروں سے تنگ آچکے ہیں اور انتخاب میں اس ٹولے سے نجات کا فیصلہ بھی دیں گے کرپٹ زرداری اور اس حواریوں کی سیاست کا باب چند روز میں بند ہو جائے گا۔ عوام کا راج ہو گا اور ان لٹیروں کا احتساب ہو گا، ریلی سے خطاب

پیر 9 جولائی 2018 23:44

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس (جی ڈی ای) کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سندھ اور عوام دشمن زرداری لیگ ٹولے کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ سندھ کے لوگ زرداری لیگ کی لوٹ مار اور جاہل وڈیروں سے تنگ آچکے ہیں اور انتخاب میں اس ٹولے سے نجات کا فیصلہ بھی دیں گے۔کرپٹ زرداری اور اس حواریوں کی سیاست کا باب چند روز میں بند ہو جائے گا۔

عوام کا راج ہو گا اور ان لٹیروں کا احتساب ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ماتلی ٹنڈو غلام علی اور دنبالو میں بڑے انتخابی جلسوں اور ریلیوں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے بیٹے امیدوار برائے قومی اسمبلی حسام مرزا اور جی ڈی ا ے کے امیدوار صوبائی اسمبلی ریاض نظامانی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ماتلی ٹنڈو غلام علی اور دنبالو میں بڑے جلسوں اور استقبالی ریلیوں کے شرکا سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی عوام کے حقوق کے لیئے جدجہد کی یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور رہے گا۔ ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا میں لالچی اور مفاد میر وڈیرے عوام کے لیئے نہیں اپنے مفاد اور پروٹول کے اقتدار میں آنے کے لیئے عوام سے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔ میں نے عوام اور سندھ دھرتی کی لیئے اقتدار اور مراعات کو ٹھوکر مار کر انسان اور سندھ دشمن الطاف حسین کو للکارا اور اسے شکست دینے میں کامیاب ہوا اور میری ہر بات سچی ثابت ہوئی۔

میں نے سندھی عوام کا خون چوسنے والے زرداری کو اللکارا اس کو بھی نشان عبرت بنا کر دم لوں گا۔ فتح ہماری ہو گی۔ شکست ان کا نصیب ہے۔ اس سے قبل جی ڈی اے کے قومی اسمبلی حسام مرزا اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں ریاض احمد نظامانی اور میر عبداللہ تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ زردای لیگ کے ان امیدوارں سے ہے جن کے خاندان اقتدار میں بھی رہے اور ایم پی اے اور ایم این اے بھی رہے۔

پر ان نے علاقے کی تعمیرو ترقی فلاح بہبود کے لیئے کچھ بھی نہیں کیا۔ چار چار بار اسمبلیوں میں رہے کبھی حلقے کی ترقی عوامی مسائل کے حل کے لیئے ایک الفاظ نہیں بولا اور سو کر وقت ضائع کیا۔ انہوں نے کہا عوام نے تاریخی اور ریکاڈ استقبال کرکے فتح کی نوید دے دی ہے۔ ڈاکٹر زوالفقار مرزا کا بڑے جلوس کے ہمرہ ماتلی ٹنڈو غلام علی اور دنبالو پہنچنے پر عوام نے شاندار استقبال کیا اور ان کے قافلے پر پھول نچھاور کیئے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں