پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 4 اگست 2018 22:44

پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا
بورے والا ۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پولیس نے 3افراد کو گرفتار کر کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مختلف واقعات میں گزشتہ روز چک نمبر 253ای بی کے رہائشی محمد زاہد گجر کو گرفتار کر کے قبضہ سے رپیٹر 12بور ،کارتوس 2عدد ،چک نمبر 445ای بی کے رہائشی محمد یسین ڈوگر کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک عدد رپیٹر ،چک نمبر 457ای بی کے رہائشی سکندر سہو کو گرفتار کر کے قبضہ سے پمپ ایکشن اور کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں