بدین، ٹنڈوغلام علی میں ٹریکٹر ٹرالی میں دھماکے سے ہندری برادری کے 20 افراد جھلس کر زخمی

پیر 3 ستمبر 2018 23:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) بدین کے قصبے ٹنڈوغلام علی میں ٹریکٹر ٹرالی میں سوا ہندوبرادری کے 20 سے زائد افرد جنریٹر میں دھماکہ اور آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوئے گئے زخمیوں کو حیدراباد اور کراچی من منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹنڈو غلام علی کے رہائیشی ہندوبرادری کے لوگ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر ایک مذہبی تہوار جنم اشتمی میں جا رہے تھے کہ ٹرالی میں موجود ایکو سائونڈ کے لیئے رکھے گئے جرنیٹر میں دھماکہ ہوا دھماکے کے ساتھ ہی آگ بھڑک آٹھی جس سے سوار بیس افراد جھلس کر زخمی ہو گئے زخمیوں میں بچے خواتین اور مرد شامل ہیں زخمیوں کو مقامی افراد نے ٹنڈو غلام علی کے مقامی سرکاری ہسپتال منتقل کیا جہاں پر علاج کی سہولتوں کا فغدان اور ادویات کی قلت کے باعث زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا جہاں سے گیارہ شدید زخمیوں کو حیدرآباد سے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا سات زخمی بنس میں وارڈ میں داخل ہیں ہسپتال زرائع کے مطابق کراچی منتقل کیے گئے افراد پچاس فیصد سے زائد جھلسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں