بدین میں محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ، گاڑی سے 11 سو زہریلے سانپ برآمد، 2 ملزم گرفتار

سانپ لے جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:20

بدین میں محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ، گاڑی سے 11 سو زہریلے سانپ برآمد، 2 ملزم گرفتار
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبہ سندھ کے شہر بدین میں محکمہ وائلڈ لائف نے 11 سو زہریلے سانپ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف غلام سرور کے مطابق بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی پر چھاپا مارا گیاجس کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 11 سو سانپ برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان میں انتہائی خطرناک نسل کے 3 کوبرا اور 30 پھیئن سانپ بھی تھے جبکہ 92 لونڈی، 15 کراڑ اور دو منہ والے 10 سانپ بھی برآمد کیے گئے۔سانپ لے جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کا کہنا تھا کہ سانپوں کو کراچی کے ہسپتالوں میں فروخت کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں