پولیو وائرس کے خاتمہ تک ہماری جنگ جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر بدین

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:23

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) پولیو وائرس کے خاتمہ تک ہماری جنگ جاری رہے گی، سچائی اور ایمانداری سے اپنا فرض سمجھ کر پولیو کے خلاف کام کرنا چاہئے کیوں کے ہماری تھوڑی سی لاپرواہی سے کسی معصوم بچے کی جان جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے دربار ہال بدین میں پولیو کے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،بلدیاتی ممبران ،سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے ہر فرد کو پولیو کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا،سیمینار میں پانچ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈاکٹرز کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران، این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں