تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک جاں بحق، ایک زخمی،

پیر 10 دسمبر 2018 23:38

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پیرو لاشاری کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک جاں بحق، ایک زخمی، زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال بدین روانہ کر دیا گیا، ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب، ٹرک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،جبکہ تلہار پولیس تاحال نہ تو اسپتال پہنچی اور نہ ہی جائے حادثہ پر پہنچ سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تلہار، بدین روڈ پر پیرولاشاری کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں تلہار شہر کے وارڈ نمبر 5 کا رہائشی 22سالہ عاشق علی ولد محمد ابراہیم پتافی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں سول اسپتال بدین روانہ کر دیا گیا، جبکہ متوفی کی لاش کو تحصیل اسپتال تلہار لایا گیا، دوسری جانب ٹرک ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ بدین پولیس نے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں