ساجد منیر شاہ کے تبادلہ کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلی

منگل 11 دسمبر 2018 18:30

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سرکل آفیسر اینٹی کریپشن بدین ساجد منیر شاہ کے تبادلہ کے خلاف مختلف سماجی تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے سرکل افیسر بدین ساجد منیر شاہ کے تبادلہ کے خلاف بدین کی مختلف سماجی اور شہری تنظیموں کے عہداروں محمد علی سولنگی امان اللہ ببو کورائی رمضان لونڈ جمن سولنگی جبار لونڈ اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں