بدین، 08 منشیات فروش گرفتار

منگل 11 دسمبر 2018 18:30

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 08 منشیات فروشون کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 7225 گٹکے اور 175 گرام چرس برآمد ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، بدین پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش نامی نیاز حسین ملاح کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے 175 گرام چرس برآمد ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج بدین پولیس نے کاروائی کر کے گٹکہ فروش نامی نثار احمد ملاح کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1995 گٹکے برآمد ٹنڈو غلام علی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش نامی زبیر احمد پٹھان کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 3150 سفینہ گٹکے برآمد ٹنڈو غلام علی پولیس نے کاروائی کر کے گٹکہ فروش نامی رمیش کمار میگھوار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 315 گٹکے برآمد کھوسکی پولیس نے کاروائی کر کے گٹکہ فروش نامی غلام رسول بروھی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 360 گٹکے برآمد پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کھوسکی پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں