بدین، طویل بندش کے باعث تالابوں میں پانی کی سطح انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئی

جمعہ 11 جنوری 2019 16:49

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) شہر کے وسط میں سے گزرنے والی قاضیہ واہ نہر کی مسلسل بندش اور وارہ بندی کے باعث پرانی واٹرسپلائی کے تالابوں میں صرف ایک روز کا پانی ذخیرہ ہے جبکہ نئے واٹرسپلائی کے تلابوں میں چار روز کا پانی ذخیرہ رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدین واٹرسپلائی انچارج غلام مرتضیٰ خاصخیلی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ نہر میں وارہ بندی اور طویل بندش کے باعث تالابوں میں پانی کی سطح انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث پانی کی سپلائی کا شیڈول محدود کر کے پانی کی سپلائی کو مزید چند روز تک لے کر جانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ محکمہ انہار کی جانب سے نہر میں وارہ بندی کی تاریخ 21 جنوری تک بتائی جا رہی ہے۔

انچارج واٹرسپلائی مرتضیٰ خاصخیلی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کم سے کم پانی استعمال کیا جائے اور پانی کو ضایع ہونے سے روکا جائے تاکہ پانی شہری آبادی کی ٹیل تک پہنچ سکے ۔انہوں نے محکمہ انہار سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نہر میں پانی کی سپلائی جلد سے جلد بحال کی جائے تاکہ پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں