ڈسٹرکٹ کاؤنسل بدین کا دستوری اجلاس

جمعہ 18 جنوری 2019 22:44

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ کاؤنسل بدین کا دستوری اجلاس وائس چیئرمین ڈسٹرکت کاؤنسل حاجی الہڈنو چانڈیو کی زیر صدارت میر غلام محمد تالپر ہال بدین میں ہوا، اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی کارروائی کی بحالی اور ضلع کانونسل کی جانب سے چلنے والی اسکیمزکا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلا میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے میمبر میر نور احمد ٹالپر نے بدین میں پانی کی قلت کے خلاف قرارداد پیش کی جو اکثریت سے منظور کی گئی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل الہڈنو چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کانسل کے یونین کونسل میں جو بھی کام چل رہے ہیں وہ جلد مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر میمبر اپنی اسکیم کی خود نگرانی کرے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں