ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بدین سید مہدی شاہ کا شہر کا دورہ

ٰ واٹرسپلائی کے تلابوں کی صفائی کا جائزہ اور غیرقانونی تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کی نگرانی کی

بدھ 13 مارچ 2019 23:15

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بدین سید مہدی شاہ کا شہر کا دورہ واٹرسپلائی کے تلابوں کی صفائی کا جائزہ اور غیرقانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی اور ایڈ منسٹریٹر بدین مہدی شاہ نے دورہ کے موقع پر واٹر سپلائی کے تلابوں کی صفائی اور پانی کی سپلائی کے سسٹم کا جائزہ لیا سید مہدی شاہ نے اس موقع پر سجرکاری مہم کے سلسلہ میں واٹر سپلائی پارک میں درخت کا پودہ بھی لگایا سید مہدی شاہ نے اس موقع پر واٹر سپلائی انچارج مرتضیٰ خاصخیلی اور دیگر ملازمین کو پانی کے تلابوں کی روزانہ کی بنیادوں کی بنیاد پر صفائی اور پانی کی سپلائی کے وقت جراثیم کش ادویات کو مکس کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر واٹر سپلائی انچارج مرتضیٰ خاصخیلی نے واٹر سپلائی کے تلابوں کی صفائی جراثیم کش ادویات کے استعمال سپلائی سسٹم اور شیڈول کی تفصلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹر کمیشن کی واضع کی گئی ہدایات کی روشنی میں سپلائی سسٹم اور صفائی کو ممکن بنایا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ نہروں میں پانی کی قلت وارہ بندی اور طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی سپلائی کا شیڈول متاثر ہوتا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے شہریوں کی مشاورت اور تعاون سے پانی کی سپلائی کو ہر ممکن بنایا جا رہا ہی. اے ڈی سی بدین سید مہدی شاہ نے دورہ کے موقع پر ڈی سی چوک سے اللہ والا چوک کے دونوں جانب قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری مہم کا جائیزہ بھی لیا انہوں نے اس موقع پر انکروچمنٹ انچارج غلام مصطفیٰ خاصخیلی اور دیگر اہلکاروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کے دونوں جانب موجود کچی اور پختہ غیر قانونی تجاوزات کو ہر صورت ختم کریں اور ٹریفک کی بحالی میں حائیل تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور تمام شادی ہالوں کے باہر پارکینگ کو ختم کر کہ ان شادی ہالز کو اپنی پارکینگ بنانے کے لئے پابند کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز مالکان کے خلاف کاروائی کی جائی.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں