بدین،انڈس ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے برطرف سیکیورٹی سپروائیزر اور گارڈ زکا برطرفیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،بحالی کا مطالبہ

پیر 18 مارچ 2019 23:14

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) انڈس ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے برطرف سیکیورٹی سپروائیزر اور گارڈ زکا برطرفیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بحالی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

انڈس ہسپتال بدین کے برطرف کئے گئے سولاں سیکیورٹی سپروائیز اور سیکیورٹی گارڈ نے اپنی برطرفیوں کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر برطرف کئے گئے ملازمین محمد ایوب ،اللہ ڈنو،غلام مصطفیٰ، محمد جمن امیر حسن، طاہر، خیر محمد اور دیگر نے انڈس ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو بغیر کسی وجہ اور جواز کے سیاسی فرمائش پر غیرقانونی طور پر برطرف کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ سیاسی اور حکومتی بااثر افراد کے دباؤ میں آکر ہم کو برطرف کر کہ ان کے من پسند افراد کو رکھنا چاہتی ہے برطرف ملازمین نے الزام عائد کیا کہ مقامی ملازمین کو برطرف کر کے بے روزگار کیا گیا ہے یہ مقامی اور چھوٹے ملازمین کے خلاف سازش ہے ہم ان برطرفیوں اور ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے احتجاج کے علاوہ انڈس ہسپتال انتظامیہ کا گھیراؤ اور عدالت سے انصاف کے لئے رجوع کریں گے اس موقع پر برطرف ملازمین نے انڈس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

#h#

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں