پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کا اہم اجلاس پارٹی کے بانی شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

بدھ 20 مارچ 2019 00:12

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کا اہم اجلاس پارٹی کے بانی شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ اجلاس میں بلاول بھٹو کی کردار کشی پر وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف مذمتی قراداد اور کاروائی کا مطالبہ کیا گیا.

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کے ضلعی صدر حاجی رمضان چانڈیو کی صدارات میں ہونے والے اجلاس میں ضلعی سیکریٹری حاجی سائیں بخش جمالی اراکین صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح بشیر احمد ہالیپوٹہ، رسول بخش چانڈیو، فدا مندرو ،امیر حسن کھوسو ،نیاز لاشاری، گل محمد سریوال، میر کاشف ،حاجی عبدالستار میمن، محمد سموں، عبدالغفور میمن اور دیگر ضلعی تحصیل اور شہروں کے صدور اور عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر چار اپریل کو شہید زوالفقار علی بھٹو کی لاڑکانہ گڑہی خدا بخش میں ہونے والی برسی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کے لئے ہر تحصیل سے پچاس پچاس گاڑیوں کا قافلہ روانہ کرنے کے علاوہ یکم اپریل سے لاڑکانہ گھڑی خدابخش میں ضلع ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات امیرحسن کھوسہ کی نگرانی میں استقبالیہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف بازی اور گھٹیا زبان کے استعمال دھمکیاں دینے اور کردارکشی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک سازش کے تحت نیب ایف آئی اے اور وفاقی حکومت پارٹی قیادت کے خلاف میڈیا ٹرائل کر رہی ہے اور اب انتہائی گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے پیپلزپارٹی کے جیالے پارٹی قیادت کے حکم پر پرامن ہیں اپنے جذبات پر قابو رکھے ہوئے ہیں پر اس برداشت کی ایک حد ہے اب جیالے ان کو منہ توڑ جواب دیں گے ہر محاز پر ان غیرجمہوری طاقتوں کے پالتوں کا گھیرا کریں گے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے بدین میں پانی کی قلت پر قابو پانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں