پنگریو،مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

جمعہ 19 اپریل 2019 22:14

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) بدین کے قریب حادثہ کا شکار مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس اور تعزیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا.

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے ٹیوٹ جبکہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وزیرعالی سندھ مراد علی شاہ وزیرعالی پنجاب سردار عثمان بزدار سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا جی ڈی اے کے پارلمانی لیڈر سندھ اسمبلی حسنین مرزا وزیرعالی سندھ کے معاون خصوصی پیرنوار اللہ قریشی سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر منگسی جی ڈی اے کے رہنما ایاز لطیف پلیجو پیپلزپارٹی سندھ کے سیکٹریری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ کے علاوہ بیئریسٹر حسام مرزا ڈپٹی کمیشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی اور دیگر نے بدین کے قریب مٹھی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کے حادثہ میں ضیاع ہونے والی قیمتی انسانی جانوں پر اپنے الگ الگ بیانات میں اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے ورثا اور لواحقین سے ہمدری کا اظہار کے علاوہ تمام زخمیوں کی جلدازجلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں