بدین پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، بین الاضلاعی سفینہ ڈیلر سمیت 6 منشیات فروش گرفتار

بدھ 2 اکتوبر 2019 17:14

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) بدین پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، بین الاضلاعی سفینہ ڈیلر سمیت 6 منشیات فروش گرفتار، 47865 گٹکے، 290 لیٹرز کچی شراب اور ایک ٹویوٹا پراڈو برآمد، مزید کاروائی میں ایک روپوش ملزم گرفتار ۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر محمد بخش مجیدانوں بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت ٹنڈو غلام علی روڈ میرگارڈن کے قریب کاروائی کر کے بین الضلاعی سفینہ ڈیلر شہریار میمن سکنہ کراچی کو ٹویوٹا پراڈو سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے 42000 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے برآمد۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ماتلی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر عاشق علی لوند بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم علی محمد ملاح کی کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 280 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی ھے۔

(جاری ہے)

جب کہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔

پولیس نے مفرور ملزم کے خلاف تھانہ پنگریومیں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پنگریو پولیس نے مزید کاروائی کے دوران 2 گٹکہ فروش کیول کولھی اور دائم آرائیں کو 610 سفینہ گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمات درج۔ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر محمد انور لغاری کی سربراہی میں سول ہسپتال روڈ لاڑ کیمپس کے قریب کاروائی۔ گٹکہ فروش ملزم ارشاد احمد میمن گرفتار، ملزم کے قبضے سے 4725 گٹکے برآمد۔

مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر عبدالجبار ملک بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش ویرسی کولھی کو 10 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری سب انسپکٹر عمران حفیظ گنبھیر بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش مجید احمد لغاری کو 530 مین پوری گٹکے سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔انچارج سی آئی اے پولیس بدین انسپکٹر قربان علی ملاح بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کر کے چوری کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم کھموں درس کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں