بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 3 اکتوبر 2019 19:18

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پسٹل، 5 رائونڈ اور 9000 گٹکے برآمد۔ مزید کاروائی کے دوران ایک روپوش ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی بہتری۔ منشیات فروشوں اور روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ کڈھن سب انسپکٹر بشیر احمد چانڈیو بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے جرائم پیشہ ملزم برادیو بھٹی کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل اور 5 رائوند برآمد۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کڈھن میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کڈھن پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش عبدالجبار چانڈیو کو 405 گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

مقدمہ درج۔کڈھن پولیس نے مزید کاروائی کے دوران روپوش ملزم بچل چانڈیو کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر مقبول احمد نوتکانی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے 2 گٹکہ فروش سونو کولھی اور اسماعیل نظامانی کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 3675 گٹکے برآمد۔ مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر عاشق علی لوند بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے 3 گٹکہ فروش عبدالحکیم پنھور ، پیار علی ملاح اور جاوید علی خاصخیلی کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 3430 گٹکے برآمد۔

مقدمات درج۔ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راھو انسپکٹر عرفان علی بھٹی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش گل شیر ملاح کو 250 گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر عبدالجبار ملک بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش کرڑ لاشاری کو 715 گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ درج۔انچارج سی آئی اے پولیس بدین انسپکٹر قربان علی ملاح بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ ٹنڈو غلام علی کی حدود میں کاروائی کر کے گٹکہ فروش عباس علی کو 525 گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام علی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں