بدین پولیس کا اقدام، شراب کے گتے پر مسلمانوں کو شراب فروخت پرپابندی عائد

منگل 8 اکتوبر 2019 23:14

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) بدین پولیس کا اقدام، شراب کے گتے پر مسلمانوں کو شراب فروخت پرپابندی عائد، گتے کے اوقات کار پر عملدار آمد کروانے کے لئے سیکیورٹی تعینات۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں شراب کے گتے پر مسلمانوں کو شراب فروخت کرنے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایک اجلاس مبعقد ہوا جس میں سیشن جج بدین ندیم احمد آخوند ، ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی اور ڈائریکٹر ایکسائیز نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ سیشن جج بدین نے سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں قائم شراب کے گتے پر مسلمانوں کو شراب فروخت نہ کی جائے اور شراب کے گتے پر شراب فروخت کرنے کے اوقات پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر شراب کے گتے پر سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ شراب کے گتے پر آنے والے خریداروں کی شناخت کے بعد شراب فروخت کی جائے گی اور مسلمانوں کو شراب کی فروخت پربابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں