بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:21

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے نصف کلو گرام چرس سے زائد چرس، 20 لیٹرز کچی شراب اور 1945 گٹکے برآمد۔انچارج سی آئی اے پولیس بدین انسپکٹر قربان علی ملاح کی سربراہی میں تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی، چرس فروش ملزم بابو ملاح 625 گرام چرس سمیت گرفتار۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بدین میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔چوکی انچارج ٹاون بدین ASI محمد سالم کھوسو بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش ممتاز علی قاضی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد۔ ملزم کے خلاف تھانہ بدین میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری سب انسپکٹر عمران حفیظ گنبھیر بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش صاحب ڈنو کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد۔

مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر مقبول احمد نوتکانی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش محمد شریف نوندھانی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے 100 گٹکے برآمد۔ مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمد بخش مجیدانوں بمع اسٹاف نے دوران گشت پکھالی محلہ ماتلی شہر میں کاروائی کر کے گٹکہ فروش اصغر عرف بلو ولد محمد حسن راجپوت کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1680 سفینہ گٹکے برآمد۔ ملزم کے خلاف 337/j تحت مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر مولچند بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش مکھن ریباری کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 165 سفینہ گٹکے برآمد۔ ملزم کے خلاف 337/j تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں