بدین پولیس کا گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار

منگل 15 اکتوبر 2019 17:25

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) بدین پولیس کا گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار، 3533 گٹکے، 17 لیٹرز کچی شراب اور 10 شراب کی بوتلیں برآمد.ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری کی سربراہی میں گٹکہ فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر کاروائیاں۔ 4 گٹکہ فروش علی اکبر مندھرو، تنویر قمبرانی، آصف قاضی اور ذاھد ھنگورجو گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 431 گٹکے برآمد۔

ملزمان کے خلاف تھانہ بدین میں 337/j کے تحت مقدمات درج۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو انسپکٹر محمد نواز سرائی بمع اسٹاف نے دوران گشت مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 2 گٹکہ فروش اعجاز جونیجو اور شبیر احمد بھان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 223 گٹکے برآمد۔ ملزمان کے خلاف 337/j کے تحت مقدمات درج۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمد بخش مجیدانوں بمع اسٹاف نے دوران گشت مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 850 گٹکے برآمد کر لیے۔

دوران کاروائی محمد حسن کچھی کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ اللہ بچایو کچھی فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ماتلی میں 337/j کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔سب انسپکٹر محمد ایوب خاصخیلی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش رفیق ولد سوڈھو ماچھی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 300 گٹکے برآمد۔مزید کاروائی کے دوران ASI انور علی گاھو بمع اسٹاف نے گٹکہ فروش دلاور عرف دلا ماچھی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 450 گٹکے برآمد۔

ملزمان کے خلاف تھانہ تلھار میں 337/J کے تحت مقدمات درج۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر ریاض حسین رند بمع اسٹاف نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 2 گٹکہ فروش اعجاز تالپور اور ویرسی کولھی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 525 گٹکے برآمد۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام علی میں 337/J کے تحت مقدمات درج۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر عاشق علی لوند بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش چیلا رام بھیل کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 150 گٹکے برآمد۔

مقدمہ درج۔مزید کاروائی کے دوران پولیس نے کاروائی کر کے 10 بوتلیں وسکی اور 17 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی۔ جب کہ شوکت چانڈیو اور دوست محمد کھوسو فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے دونوں مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ پنگریومیں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ نندو سب انسپکٹر محمد خان کلوئی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش شہباز شیدی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 525 گٹکے برآمد۔

ملزم کے خلاف تھانہ نندو میں 337/j کے تحت مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی سب انسپکٹر نظیر احمد ھالیپوٹو بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش بادل ملاح کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 105 گٹکے برآمد۔ ملزم کے خلاف 337/j کے تحت مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر ثابت علی چانڈیو بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے 65 گرام چرس برآمد کر لی ہے جب کہ ملزم ممتاز علی عرف منو میمن فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے مفرور ملزم کے خلاف تھانہ ڈیئی میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں