بدین شہر میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث کتامار مہم شروع نہیں جاسکی آوارہ کتوں کی بہتات سے سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:42

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) بدین شہر میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث کتامار مہم شروع نہیں جاسکی آوارہ کتوں کی بہتات سے سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، آوارہ کتوں نے دو افراد کو زخمی کردیا ،انڈس ہسپتال منتقل شہری غیر محفوظ تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے مختلف علاقوں میں کتا مار مہم چلائی نہ جاسکی جس کی وجہ آوارہ کتوں کی بہتات میں اضافہ ہوگیا ایک دن میں دو افراد کو زخمی کردیا جبکہ ایک ماہ کے اندر درجن سے زائد سنگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے شہری سمیت اسکولز جانے والے بچے اور بچیوں نے کتوں کے خوف سے اسکول جانا چھوڑدیا،بدین کی میونسپل کمیٹی کے پاس کتامار مہم چلانی کی بجٹ ہونے کے باوجود شہر کے کسی بی علاقے میں کتا مار مہم شروع نہیں کی جاسکی کتا مار مہم چلانے کے نام جعلی بل بنائے جارہے ہیں بدین شہر جو دہائی لاکھ آبادی پر مشتمل ہے اور 30سے زائد سرکاری اور نیم سرکاری ادارے تدریسی سرانجام دے رہے ہیں ایک سال گذرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی کی جانب اب شہر میں کتا مار مہم شروع نہیں کی ہے جسکی کی وجہ سے سگ گزیدگی کے واقعات روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے بدین شہر کے علاقے محلہ صدیق کمبہارکینٹ روڈ پر قائم سونھن پبلک اسکول میں زیر تعلیم عسکری مسجد کے خطیب قاری عبدالغفار کمبوہ کے سات سالا بیٹا عمرفاروق کمبوہ کو اسکول سے واپس گھر کی طرف آتے ہوئے راستہ میں کتوں نے کاٹ لیا ،جبکہ حیدرآباد روڈ پر جانے ایک فرد عزیز چانڈیو کو بھی کتوں نے زخمی کردیا جس کو فوری امداد کے لیے انڈس ہسپتال بدین منتقل کردیا ہے جس کی طبی امداد جاری ہے حیدر ٹاؤن،بلوچ ٹاؤن،عظیم ٹاؤن،بھٹائی آباد،جلال آباد،غریب آباد،کھوسکی روڈ،کڈھن روڈ و دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کو دن رات آنے جانے اور سونے سے تنگ کردیا ہے جس کی وجہ شہری سخت اذیت کا شکار ہورہے ہیں بدین کے شہریوں اشفاق بلیدی ،قاضی اسحاق،نعمان طارق آرائین،شعبان نوتیار، و دیگر نے ڈی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ بدین میں جلد کتار ما مہم چلائی جائے اور شہریوں کو ہونے والی پریشانیوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں