ساحلی علاقوں کی یونین کونسل میں آٹھ بچوں کی پرسرار ہلاکت خناق کی وجہ سے نہیں ہوئی، محکمہ صحت سندھ

بچوں کی ہلاکت کمزور جسامت چھوٹا قد بکٹیریا اور حفاظتی ٹیکے نہ لگاوانا اور عملہ کی لاپرواہی سے ہوئی ہے، ڈاکٹراکرام سلطان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:32

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) محکمہ صحت کے پروگرام ای پی آئی نے ساحلی علاقوں کی یونین کونسل میں آٹھ بچوں کی پرسرار ہلاکت کی وجہ خناق کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کمزور جسامت چھوٹا قد بکٹیریا اور حفاظتی ٹیکے نہ لگاوانا اور عملہ کی لاپرواہی سے ہوئی ہی.

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ای پی آئی پروگرام سندھ کے پروجیکٹ ڈاریکٹر ڈاکٹر اکرام سلطان آرائیں نے بدین کی ساحلی علاقوں کی مختلف یونین کونسل کے دورہ کے بعد ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ سیال ڈاریکٹر سی ڈی ڈی ڈاکٹر مصعود جعفری ڈاکٹر خالد حسین اے ڈی پی ای پی آئی اور دیگر کے ہمراہ دربال ہال بدین میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خناق ایسی بیماری ہے جس کی نشاندہی نیشنل انسیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے ٹیسٹ کے بعد ہی ممکن ہے ڈاکٹر اکرام سلطان آرائیں نے کہا مختلف اخبارات میں ریکارڈ ہونے والی چھ بچوں کی ہلاکت کی وجہ کمزوری چھوٹا قد بکٹیریا سمیت بچوں کو پیدائش کے بعد حفاظتی ٹیکوں کا نہ لگوانا اور دیگر بیماریاں اور وجہ ہے جبکہ دو بچوں کی ہلاکت کی وجہ اور شبہ خناق کی بیماری معلوم ہو رہی ہے جس کے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد تصدیق ہو گی.انہوں نے کہا بچوں کو مختلف بیمایوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مفت حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں جو حکومت کا فرض ہے پر والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں انہوں نے کہا افسوس صرف ایک یونین کونسل سیرانی کے 25 دیہاتوں کے سینکڑوں خاندانوں نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور ویکسین لگوانے سے جواب دے دیاانہوں نے کہا بدین ضلع کے 52 ای پی آئی سینٹر پر تمام ٹیکے اور ویکسین کے علاوہ اس ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لئے جدید اور قیمتی آئی ایل آر فریزر سولر سسٹم جرنیٹرز ایک جدید موبائل گاڑی ویکسینیٹر کے لئے 102 موٹر سائیکل تین بڑی گاڑیاں دی گی ہیں جبکہ ویکسینیٹرز کی کمی دور کرنے کے لئے 53 نئے ویکسینیٹرز کے آفر لیٹرفوری جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ تمام سینٹرز پر سولر سسٹم اور مزید جرنیٹر بھی مہیا کئے جا رہے ہیں.

اس موقع پر ڈی سی بدین ڈاکٹر حفیظ سیال نے کہا کہ جن دیہاتوں میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے جا رہے ان سے فوری رابطہ کر کہ بچوں کو ٹیکے لگوانے کے لئے والدین کو راضی کر کہ ٹیکے لگوانہ کو ممکن بنایا جائے گا انہوں نے کہا اب اس سلسلہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ای پی آئی کے غیرفعال عملہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں