بدین میں غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پر حیسکو کی ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ 5لائن مین شدید زخمی ،مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:15

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) بدین میں غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پر حیسکو کی ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ 5لائن مین شدید زخمی ،مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے کینٹ روڈ پر بھڑگری محلہ میں غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے لیے آپریشن کیا جارہا تھا اچانک شہری اور مشتعل افراد گلیوں میں نکل آئے آپریشن کو ناکام بنانے کے لیے شہریوںاور کنڈہ کلچر میں ملوث ملزمان نے لاٹھیوں اور اینٹوں ،لاتوں اور مکوں کی بارش سے حیسکو کے لائن مینوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6لائن مین، اشفاق میمن۔

(جاری ہے)

بدرالدین،امتیاز،نبی بخش لاکھو،حفیظ الرحمان پر حمل کرکے سخت زخمی کردیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال بدین منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں زخمیوں امداد جاری ہے دوسری جانب ماڈل تھانے بدین میں ایس ڈی حیسکو اعجاز احمد شیخ کی مدعیت پر 5ملزمان الیاس بھڑگری،مرتضیٰ بھڑگری،عزیزاللہ بھڑگری،احمد اکبر بھڑگری،شمس الدین بھڑگری اور تین سے چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس ایک ملزم شمس الدین بھڑگری کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے ذرائع کے مطابق باقی ملوث ملزمان اپنا گھر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں