بدین ،اتائی ڈاکٹرز کیخلاف کاروئیاں روک دی گئیں،ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

پیر 21 اکتوبر 2019 23:45

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) بدین ضلع میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروئیاں روک دی ،ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے سینکڑوں افراد میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ،تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے مختلف شہروں میں اتائی ڈاکٹرز کی بھر مار شروع ،اتائی ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں سینکڑوں افراد میں مختلف بیماریاں پھیل گئی محکمہ ہیلتھ نے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائیاں روک دی ہیں بدین ضلع کے مختلف شہروں بدین،گولارچی،سیرانی،ماتلی ،تلہار،ٹنڈوباگو،نندو شہر،شادی لارج،کھوسکی سمیت دیگر شہروں میں اتائی ڈاکٹرز کی نجی کلینک چلنے رہی ہیں 100سے زائد ایسی ہسپتالز جس میں اتائی ڈاکٹرز کام کررہے ہیں ہسپتال کے باہر بورڈز پر کسی اسپیسلٹ ڈاکٹرزیا میڈکل آفیسرز ڈاکٹرز کے بورڈز لگے ہوتے ہیں بدین تحصیل کے سب سے چھوٹے شہر سیرانی میں 7ڈاکٹرز کی کلینک کھلی ہوئی ہیں ٹنڈوباگو شہر میں اسی ہزار آبادی میں 80فیصد مریض ہیپاٹائٹس مرض ہونے کا اسباب اتائی ڈاکٹرز ہیں ،دوسری جانب اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کرنے والے فوکل پرسن ڈاکٹر رسول بخش میمن نے میڈیا کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھرپور کوشش کرکے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارائی کرکے کلینک کو سیل کردیا تھا اور مقدمہ بھی درج کیا تھا لیکن اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی نہیں جاتی ڈاکٹرز بااثر ہونے پر ان کی خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں جارہی ہے شہروں کے علاوہ دیہات میں بھی اتائی ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں لیکن مریضوں کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہورہا ہے ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت قمبرانی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم اتائی ڈاکٹرز کے خلاف جلد کاوائی کریں گے لیکن قانون کمزور ہے میں خود اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کرکے مقدمہ درج کرویا تھا لیکن 15دن گذرنے کے بعد وہ ڈاکٹرز باعزت بری ہوگیا لیکن قانون کمزور ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کرنے کوئی فائدہ نہیں ہے صرف وقت ضایع ہوتا ہے لیکن کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں