ضلع بدین کے تین سینٹرز پر ہیپاٹائیٹس سی کی ادویات 6ماہ سے ختم ،4ہزار سے زائد مریض دربدر ہوگئے

پیر 21 اکتوبر 2019 23:45

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ضلع بدین کے تین سینٹرز پر ہیپاٹائیٹس سی کی ادویات 6ماہ سے ختم ،4ہزار سے زائد مریض دربدر ہوگئے تفصیلات کے مطابق بدین ضلع کے تین تحاصیل بدین،گولارچی،تلہارمیں قائم تین ہیپاٹائیٹس سینٹرز میں ادویات ختم ہوگئیں ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہیپاٹائیٹس سی اور بی کے مریضوں کے لیے ادویات کی کمی پیدا ہوگئی ہے اس مریضوں کا کورس مکمل نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے انہیں نئے سرے سے کورس شروع کرانا پڑتا ہے مریضوں کا کہنا ہے کہ سینٹرز پر جاتے ہیں لیکن کہا جاتا ہے ادویات نہیں ہیں اوپر سے کمپنی نے بند کردی ہے اس لیے واپس چلے جاتے ہیں ٹنڈوباگو شہر کے ملحق علاقوں میں اسی ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائیٹس سی اور بی مے مرض میں مبتلا ہیں دو سالوں سے محکمہ صحت کی ٹیم نے اب کوئی بھی دورہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ویکسین اور ادویات فراہم کی گئی ہیں بدین ضلع میں ہیپاٹائیٹس کی بیماری کے متعلق مقرر ڈاکٹر ڈاکٹر محمد سیال نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ڈی ایچ او کی جانب سے تفصیلات بتانے ے انکار کیا ہے باقی ادویات کی کمی کو پوری کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں