وکلا تشدد کیس ،انسداد دہشت گردی عدالت کا اے پی ایم ایل رہنما ڈاکٹر امجد کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 4 مئی 2013 13:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4مئی 2014ء ) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلا تشدد کیس میں اے پی ایم ایل کے رہنما ڈاکٹر امجد کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ہفتہ کوراولپنڈی انسداد دہشت گردی کے جج چوہدری حبیب الرحمان کی عدالت میں وکلا تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد کی عدم پیروی پر درخواست خارج کرتے ہوئے انکی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر امجدنہ خود پیش ہوئے اور نہ وکیل بھیجا۔پولیس سول لائنز راولپنڈی کے مطابق ڈاکٹر امجد شامل تفتیش اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس لئے ان کی ضمانت خارج کی جائے۔وکلا پر تشدد کے الزام میں ان پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں