گلاب لغاری پولیس کی کاروائی منشیات فروش خاتون ملزمہ کورے کار سمیت گرفتار نشہ آور پڑیاں بڑی تعداد میں برآمد

جمعرات 21 مئی 2020 21:17

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) گلاب لغاری پولیس کی کاروائی منشیات فروش خاتون ملزمہ کورے کار سمیت گرفتار نشہ آور پڑیاں بڑی تعداد میں برآمد۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری ریاض حسین رند نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت ٹنڈو غلام علی ٹو گلاب لغاری روڈ پر کاروائی کر کہ کورے کار AKW -889 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 1000 مین پوری گٹکہ برآمد کر کہ گٹکہ فروش خاتون ملزمہ رخسانہ آرائیں زوجہ عبداللہ آرائیں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ موقع سے ایک ملزم ارسلان خاصخیلی فرار ہوگیا پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ گلاب لغاری پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں