بدین میں کورونا وائرس کے سائے اور طیارہ حادثہ کے باعث سادگی میں عید الفطر مذہبی عقیدت احترام اور ایس پی اوز کے تحت منائی گئی

منگل 26 مئی 2020 17:35

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) کائنات کے وجود اور ظہور اسلام کے بعد پہلی بار کسی وبا کے خوف کورونا وائرس کے سائے اور طیارہ حادثہ کے باعث سادگی میں عید الفطر مذہبی عقیدت احترام اور ایس پی اوز کے تحت منائی گئی۔

(جاری ہے)

بدین شہر سمیت ماتلی گولارچی تلہار ٹنڈوباگو کے علاوہ ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر نہایت مذہبی عقیدت اور احترام سے کرونا وائرس اور طیارہ حادثہ کے باعث دادگی سے منائی منائی گئی.عیدگاہوں کے علاوہ مساجد آمام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں عید کے اجتماعات اور نماز عید کی آدائیگی کی گئی. کائینات کے وجود اور ظہور اسلام کے بعد موجودہ نسل نے پہلے بار دنیا میں جنم لینے والی خطرناک وبا کے خوف اور کرونا وائرس کے سائے اور طیارہ حادثہ کے باعث سادگی اور حکومتی لاک ڈاون ایس پی اوز کے تحت عید منائی گئی چند عیدگاہوں مساجد اور آمام بارگاہوں میں کسی حد تک ایس پی اوز پر عمل دیکھائی دی جبکہ اکثر مقامات پر ایس پی اوز کی کھولم کھلا خلاف ورزیاں نظر آئیں نہ ہی کہیں ٹمپریچر چیک کرنے کا انتظام سماجی فاصلہ کا خیال رکھا گیا عید کے اجتماعات میں ہر عمر کے افراد شریک تھے جبکہ عید کی مبارکباد کا گھلے ملنا ہاتھ ملانے کا روائتی سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ پارکس اور تفریح گاہیں بند ہونے کے باعث بچوں اور خواتین گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے جبکہ نوجونوں نے نہروں اور تلابوں کا رخ کیا کرونا کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے دیہی علاقوں کا رخ کیا اور دیہاتی دوستوں کو میزبانی کا شرف بخشا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں