گائوں حاجی پریل بلیدی میں زمین کے درینہ تنازع پر جھگڑا

ْ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے نوجوان حافظ قرآن پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے سخت زخمی کردیا

ہفتہ 30 مئی 2020 22:19

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) گائوں حاجی پریل بلیدی میں زمین کے درینہ تنازع پر جھگڑا، پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے نوجوان حافظ قرآن پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے سخت زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

ٹنڈوباگو تھانے پر پولیس اہلکار سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی. تفصیلات کے مطابق بدین کے قدیمی گاں حاج پریل بلیدی میں برادری کے دوگروپوں میں زمین کے دیرینہ تنازع جگھڑا ہوگیا پولیس ہیڈ کانسٹیبل احمد خان بلیدی نے اپنے بیٹوں اور دوستوں کے ساتھ ملکر ٹنڈوباگو ہائر سیکنڈری اسکول کے پروفیسر علی احمد بلیدی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد خان بلیدی کو کلہاڑیوں کا وار کرکے سخت زخمی کردیا جس کو نازک حالت میں انڈس ہسپتال بدین منتقل کردیا،ٹنڈوباگو تھانے پر پولیس ہیڈکانسٹیبل احمد خان بلیدی سمیت عرفان علی،فتح محمد۔

نثار احمد۔شفیق احمد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا آخری اطلاعات کے مطابق کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں