صدر زر داری کی ماتلی تعلقہ کے لیے سوا ارب روپے کے خصوصی پیکج سے ماتلی کو بیوٹیفیکیشن پروگرام کے تحت میگا پراجیکٹ دیئے جا رہے ہیں، تعلیم ،صحت اور آبپاشی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی سردار کمال خان چانک کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 30 اگست 2013 21:16

ماتلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30اگست۔ 2013ء) پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی سردار کمال خان چانک نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زر داری کی جانب سے ماتلی تعلقہ کے لیے سوا ارب روپے کے خصوصی پیکج سے ماتلی کو بیوٹیفیکیشن پروگرام کے تحت میگا پراجیکٹ دیئے جا رہے ہیں۔ تعلیم ،صحت اور آبپاشی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی سردار کمال خان چانک،میر غلام علی ٹاپس،اسسٹنٹ کمشنر ماتلی واصف سعید نے ماتلی ہائی اسکول بوائز، گورنٹ ڈگری بوائز اورگرلز کالجز ماتلی اور ماتلی کے مختلف علاقوں اور پریس کلب ماتلی میں پر ہجوم میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میر غلام علی ٹاپس نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو سالوں سے عملہ تعلیم اور اسکولز اور تدریسی عمل میں کام کر کے بند اسکولز کھولے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسکولز بلڈنگ کی مرمت اور اصلاح اور تعلیم پر توجہ دے کر ہزاروں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ اب صحت اور آبپاشی پر کام کیا جائے گا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماتلی نے کہا کہ وہ ماتلی میں نہ تعینات ہیں اور وہ ایک مشن کے تحت ماتلی آئے ہیں ۔صحافی اور عوام سماجی امور کی نشاندہی کی جائے مل جل کر کام کریں گے ۔ جبکہ تقریب کے صدر ممبر قومی اسمبلی سر دار کمال خان چانگ نے کہا کہ ان کا ضلعی ناظم کے دور میں کرائے گئے ترقیاتی امور آج بھی عوام کو ثمرات دے رہے ہیں ۔

انہوں نے جدوجہد کر کے ضلع بدین کے کوسٹل ایریا کے ملاح برادری کو مچھلی کے شکار کا حق دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق شہید کی جماعت سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو یک شہادت کو ان کے پیروکار خدمت عوام سے ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے کی نشت پارٹی اور عوام کی امانت ہے اور وہ عوام کے خادم ہیں اور خدمت ان کا شعار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زر داری کی جانب سے سوا ایک ارب روپے کی خصوصی پیکج سے ماتلی کے تمام اسکولز، کالجز، ہسپتال اور ہزاروں کی تعداد سمیت روڈ راستوں اور ماتلی نہرپر زبوں حالی ،پل کی ازسر نو تعمیر خلافت راشدہ چوک (گول چکرا) پر اللہ تعالی کے 99اسم گرامی کی سلائیڈ مینار، ماتلی میں ڈرینج سسٹم، کھدائی کر کے ٹیل کے آباد گاروں تک پانی کی ترسیل کو یقینی بنانا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں تعلیم، صحت، آبپاشی کے علاوہ ڈیویلپمنٹ اور عوامی مسائل کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار بہم پہنچانا ہے۔ اس موقع پر محمد اسلم قائم خانی، محمد عیسیٰ تبسم، نثار پاٹری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے مسائل سے آگاہی دی۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں