بدین، اجتماعی بدفعلی اور ویڈیو بنانے والے 4 ملزمان گرفتار، پانچویں کی تلاش شروع

بدھ 12 اگست 2020 13:46

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) سندھ کے شہر بدین میں نوجوان سے اجتماعی بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بدین شبیر سیٹھار کے مطابق بدین کے علاقے کڑیو گہنور سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان نے نوجوان کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اطلاعات اور متاثرہ لڑکے کے بیان کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف نندو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایک مفرور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں