کرپٹ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بارش متاثرین کی مدد کی بجائے مذاق اور تذلیل کر رہی ہیں،مولانا راشد محمود سومرو

منگل 15 ستمبر 2020 23:30

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ ناہل اور کرپٹ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بارش متاثرین کی مدد کی بجائے مذاق اور تذلیل کر رہی ہیں، حکمرانوں نے عوام کو بھوک بے روزگاری مہنگائی اور بدامنی کہ سوا کوچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھورواہ میں جلسہ عام سے خطاب اور بدین کہ گوٹھ حاجی فقیر محمد سومرو (بانڈاپور)میں حاجی محمد حنیف کی جانب سے دیئے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے راشدمحمود سومرو نے کہا وفاقی اور صوبائی حکمران ایک جانب عوام کو سبز باغ دیکھا کر جھوٹے وعدے کر رہی ہے اور قومی خزانہ کو عوام کی فلاح ملکی ترقی کی بجائے لوٹ رہے ہیں عوام کو غربت بے روزگاری غربت بھوک اور بدآمنی کہ سوا کوچھ نہیں دیا جبکہ ایک پارٹی نے ایک لاکھ گھر اور پچاس لاکھ ملازمتوں ایک نے روٹی کپڑے اور مکان کا اعلان کا کیا اور ان تو دونوں حکمرانوں اور ان کی قیادت نے عوام اور بارش متاثرین کی مدد کی بجائے متاثرین سے مزاق اور ان کی تزلیل کر رہی ہی.

مولانا راشد محمود نے کہا صدر اور گورنر پنچاب نے مولویوں کہ ایک ٹرسٹ سے اپیل اور درخواست دے کر راشن حاصل کر کہ متاثرین میں تقسیم گیا انہوں نے کہا جن کے پاس راشن خریدنے کہ پیسے نہیں وہ کیا غریب عوام کی خدمت کرئینگے راشد محمود نے کہا جعلی متاثرین کہ مصنوعی کمپ بنا کر بلاول بھٹو نے متاثرین سے مذاق کیا ان کمپوں میں بارش متاثرین کی بجائے وڈیرو میروں اور پیروں کیہاری اور زاتی نوکر لائے گے سندھ حکومت نے غریب اور بے یارومددگار متاثرین کے سر پر ہاتھ رکھنے اور راشن تقسیم کرنے کا ڈرآمہ رچا کر مزاق اور سیاست کی.

مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ عوام کی تقلیف دور کرنے کی بجائے بلاول بھٹو جہاں بھی جاتا ہیں ڈوھل اور میوزک کی تاب پر کارکنوں اور کرئے کہ بندوں کو نچا کر متاثرین کہ زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں. انہوں نے کہا بلاول بھٹو کو 2007 سے 2020 تک یہ متاثرہ علاقے یاد کیوں نہیں ائے اب بلدیاتی انتخاب سر پر دیکھ کر اور احتساب سے بچنے اور وفاقی حکمومت سے سودبازی کہ لئے سندھ کہ حقوق کا نعرا اور بیان بازی کر رہے ہیں.انہون نے کہا پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو ناکام ہو چکے ہیں سندھ کی عوام متبادل قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ہم بلدیاتی انتخاب میں سندھ بھر کی ہر نشیست پر امیدوار نامزد کر کہ مقابلہ کریں گے اور ہم عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے عوام ہمارے نمائندوں پر اعتماد کریں انہوں نے کہا سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کھبی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم ہز محاز پر مذاحمت کریں گے اور سندھ کہ حقوق اور واحدیت کی حفاظت کریں گی.انہوں نے سوشل میڈیا اور اسلام دشمن عناصر کی جانب سے مقدس شخصیات کی گستاخی پر ہرگز خاموش نہیں رہا جائے گا اور یہ حرکت برداشت نہیں کی جائے گی.

اس موقع پر مولانا عسی سموں مولانا فتح محمد مہری اور عبدالرحیم گوپانگ نے بھی خطاب کیا.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں