بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 2 روپوش ملزمان سمیت 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:15

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 2 روپوش ملزمان سمیت 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گٹکا،کچی شراب اور بھنگ برآمد کر لی ہے۔ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں کہ سلسلہ میں سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاعات ملنے پر مختلف تھانہ جات کی حدود میں کاروائیاں کر کہ 2 روپوش ملزمان قادر ملاح اور یامین مشک کو گرفتار کر کہ روپوش قادر ملاح کے قبضیسے ایک پسٹل 30 بور اور 5 عدد رائونڈ برآمد کر کہ تھانہ ٹنڈوباگو بہ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سی آئی اے پولیس نے مزید کاروائی کے دوران تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزم فیاض شاہ کو 20 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر محمد نواز سرائی نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش 3 ملزمان شیراز لغاری، شاہد علی آرائیں اور شعیب احمدانی کو چنگچی رکشہ سمیت گرفتار کر کہ ملزمان کے قبضے سے 100 مین پوری گٹکہ برآمد کر کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او کھوسکی عبدالستار گنبیر نے گوٹھ حسین کھوسو پر شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 150 لیٹر کچی شراب اور شراب بنانے کا خام مال برامد کر کہ منشیات فروش میاں خان کھوسو کو گرفتار کہ مقدمہ درج کر لیا. ایس ایچ او ماتلی غلام حیدر شاہانی نے منشیات فروش بادل خان شیخ کو گرفتار کر کہ ایک کلو بنگ برامد کر کہ ملزم کہ خلاف ماتلی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا.

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں