گولارچی پریس کلب کی جانب سے سابق صدر محمد حنیف زئی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:12

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) گولارچی پریس کلب کی جانب سے سابق صدر پریس کلب سینئر صحافی محمد حنیف زئی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدارس کے طلبا سمیت صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں دعائیہ تقریب میں تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے بھی شرکت کی اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے محمد حنیف زئی مرحوم کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد حنیف زئی مرحوم ایک بے باک اور نڈر صحافی تھے ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی قبل ازیں حلیم عادل شیخ نے مرحوم صحافی محمد حنیف زئی کے گھر جا کر مرحوم کے فرزند وقاص زئی اور اعجاز زئی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی .

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں