بدین میں کرونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

بدھ 27 جنوری 2021 00:00

بدین میں کرونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) کرونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی۔ کرونا اور پولیو کے خلاف جاری جنگ کے سپاہی معرف ڈاکٹر زوالفقار بھرگڑی کراچی میں انتقال کرگئے۔ بدین کے شہر نندو میں تدفین کردی گئی۔

(جاری ہے)

کرونا کی بیماری میں مبتلا محکمہ صحت کے معروف ڈاکٹر کرونا اور پولیو کے خلاف جاری مہم کے اہم رکن ڈاکٹر زوالفقار بھرگڑی گزشتہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر زوالفقار بھرگڑی کی نمازے جنازہ اور تدفین بدین کے شہر نندو میں کی گئی تدفین اور نمازے جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات منتخب نمائندوں شہریوں علاقہ معزیزین اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں پیرا میڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی. واضع رہے کہ بدین سے تعلق رکھنے والے چھ ڈاکٹر کرونا کی موزی بیماری میں مبتلہ ہو کر انتقال کر چکے ہیں ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں