وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب بیت المال سے منظور کرائی گئی رقم کے چیک مستحقین میں تقسیم کئے گئے

محکمہ زراعت نے ایک ہفتہ کے اندر حکومت سندھ نے بدین ضلع سیم نالوں کی بھل صفائی اور کھدائی کا کام شروع نہیں کروایا تو دمادم مست قلندر شروع ہوگا حکمرانوں اور ذمہ داران افسران سے سیم نالوں کی کھدائی اور صفائی کے نام پر ہڑپ کی جانے والی رقم کا حساب لیا جائے گا اور احتساب بھی ہو گا

اتوار 6 جون 2021 20:15

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب بیت المال سے منظور کرائی گئی رقم کے چیک مستحقین میں تقسیم کئے گئے۔ معرف شاعر اورنگ زیب بھٹی کے بیٹے کے علاج کے لئے بھی جاری چیک حوالے ۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے پارلیامانی لیڈر بریسٹر حسنین مرزا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت محکمہ ایرکیشن ڈرینج نے ایک ہفتہ کے اندر حکومت سندھ نے بدین ضلع سیم نالوں کی بھل صفائی اور کھدائی کا کام شروع نہیں کروایا تو دمادم مست قلندر شروع ہوگا اور حکمرانوں اور ذمہ داران افسران سے سیم نالوں کی کھدائی اور صفائی کے نام پر ہڑپ کی جانے والی رقم کا حساب لیا جائے گا اور احتساب بھی ہو گا. انہوں نے کہا بدین ضلع کو سیلاب اور ڈوبنے سے بچانے کے لیے سیم نالوں کی بھل صفائی اور کھدائی کے لیے بھرپور تحریک شروع کریں گے بریسٹر حسنین مرزا نے گذشتہ سال ملکانی شریف میں سیلاب کے متاثرین میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے بیت المال سے منظور کروائے گے رقم کے چیک مستحقین میں تقسیم کرنے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر عوام نے جو اعتماد کیا ہم بھی اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں مرزا فیملی اور بدین کے عوام کا رشتہ خوشی غمی کا ہے دکھ سکھ میں ساتھ ہیں انہوں نے بدین کی عوام کو خوشخبری دیتے کہاکہ سندھ حکومت میں حزب اختلاف کو کوئی اسکمیں نہیں دی جاتی ہیں بدین سے منختب ہونے والی ایم این اے اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیر اعظم عمران خان سے تاریخی پیکیج منظور کروایا ہے جس سے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کے گے اور میرٹ پر ہر گاوں گوٹھوں اور شہروں میں مزید ترقیاتی کام شروع کروائے جایں گے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ووٹ اور سندھ کا اقدار لینے کے بعد حکومت سندھ نے صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کیا ہے مگر مرزا فیملی نے عوام کے ساتھ ہے ان کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پہلے کی طرح میرٹ کی بنیاد پر شہروں اور دیہاتوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرتی رہی گی .وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایت پر بیت المال کی جانب سے سندھ کے معرف شاعر اورنگ زیب بھٹی کے بیٹے کے علاج کے لئے جاری چیک بھی جاری کیا گیا ہے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں