بدین پولیس نے دیسی شراب کی بھٹی سمیت دیگر مقامات پر کاروائیاں کرکے 11منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

پیر 7 جون 2021 23:53

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) بدین پولیس نے دیسی شراب کی بھٹی سمیت دیگر مقامات پر کاروائیاں کرکے 11منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 455 لیٹرز دیسی شراب ڈیڈھ کلو گرام چرس اور متعدد مضر صحت سفینہ و دیگر نشہ آور پڑیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکہ و دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بدین پولیس کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات فروش عبدالکریم جنجوعہ کی دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 325 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کہ کاروائی کے دوران بٹھی مالک کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بدین نے اسٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کے دوران کاروائیاں کرکہ 3 گٹکہ فروش ملزمان عظیم انصاری شاہد عباسی اور اصغر علی نہڑیو کو گرفتار کر کہ ملزم شاہد عباسی کے قبضے سے 5145 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے ملزم عظیم انصاری کے قبضے سے 1210 مضر صحت زیڈ-21 اور 200 مصنوعی گٹکے اور اصغر علی نہڑیو کے قبضے سے 630 سفینہ گٹکے برآمد کر کہ تمام گرفتار منشیات فروش ملزمان کے خلاف تھانہ بدین پر الگ الگ مقدمات درج کر لیئی. ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر الہڈنو پنھور بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزم علی احمد عرف بابو کچھی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 27 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ماتلی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم خالد کچھی کو گرفتار کرکہ ملزم کے قبضے سے 1110 گرام چرس برآمد کر لی ۔مزید کاروائی کے دوران 2 چرس فروش ملزمان ممتاز بھیل اور ایاز بھیل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 290 گرام چرس برآمد کر کہ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ماتلی پہ الگ الگ مقدمات درج کر لیا.ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر دھنی بخش مری بمع اسٹاف نے دورانِ گشت مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کہ 2 منشیات فروش ملزمان شیوو کولھی اور شفیع محمد ملاح کو گرفتار کر کہ ملزمان کے قبضے سے 53 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی. پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ تلہار پہ مقدمات درج کرلیا. ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر غلام قادر سرکی بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزم ھرچند کولھی کو گرفتار کر کہ ملزم کے قبضے سے 50 لیٹرز دیسی شراب برآمدکر کہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.کچھ روز قبل گولاڑچی شہر سے موتی ٹھاکر کے کریانہ دکان سے ملزم سانون چانگ 4200 روپے کی مالیت کا آئل ڈبہ چوری کرکہ فرار ہوگیا تھا پولیس نے موتی ٹھاکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکہ ملزم سانون چانگ کو گرفتار کر کہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ آئل کا ڈبہ بھی برآمد کر لیا اور مزید تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 2 کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کہ مزید تفتیش جاری کردی ہی. ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر محمود خان نے چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم حنیف ملاح کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ایک پستول اور کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں