بدین، ساحلی اور نہری ٹیل کے علاقوں میں پانی کی قلت اور چوری کے خلاف ضلع بچائو تحریک کا بدین سے حیدرآباد پیدل مارچ کا آغاز

جمعرات 10 جون 2021 00:17

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ضلع بدین کے ساحلی اور نہری ٹیل کے علاقوں میں پانی کی قلت پانی چوری اور محکمہ انہار اور سیڈا کے وسیپ منصوبے کے خلاف ضلع بچائو تحرک کی جانب سے بدین سے حیدرآباد تک پیدل مارچ کا آغاز ۔احتجاجی شرکا تلہار ماتلی اور ٹنڈومحمد خان سے ہوتے ہوئے 14 جون کو حیدراباد میں سیڈا کے آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

بدین کے آبادگار ہاری ماہی گیر سیاسی سماجی تنظیموں پر مشتمل ضلع بچایو تحریک کی جانب سے ضلع بدین کے ساحلی اور نہری ٹیل کے علاقوں میں پانی کی طویل اور شدید ترین قلت نہری پانی کی چوری سیم نالوں کی کھدائی اور صفائی نہ کرانے محکمہ انہار حکومت سندھ اور سیڈا کے وسیپ منصوبے کے خلاف بدین سے حیدراباد تک چانچ روزہ پیدل مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے احتجاجی شرکا چودہ جون کو حیدراباد میں سیڈا آفس کے سامنے دھرنا دیں گی.

پیدل مارچ کے شرکا کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی گزشتہ سال کی طرح سکھر بیراج اور کوٹری بیراج سے نکلنے والی اور ضلع بدین کی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہروں کی ٹیل اور بدین کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت بڑے بحران کی صورت اختیار کر لی زرعی پانی کی شدید قلت کے علاوہ نہری ٹیل اور ساحلی علاقوں میں لوگوں کے پاس اپنے اور مال مویشیوں کے پینے کے لئے پانی دستیاب نہیں رہا.

پانی کی قلت کا شکار آبادگاروں ہاریوں ماہی گیروں مختلف سیاسی اور سماجی جماعتوں پر مشتمل ضلع بچایو تحریک کے زیراہتمام پیدل مارچ کے شرکا کا مذید کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے پانی کی قلت اور پانی چوری کے خلاف آبادگاروں کی احتجاجی تحریک شروع ہر اب بھی تین ماہ سے پانی کی قلت اور حکومتی سرپرستی میں بااثر شخصیات کی جانب سے پانی چوری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہوئے ہیں پر سندھ کے حکمرنوں نے اس اہم اور احساس مسلہ پر بیان بازی کے علاوہ تواجہ نہیں دے رہے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی پانی چوری کا الزام وفاق پنجاب اور ارسا پر عائد کر رہی ہے جو بھی حقیقت ہے پر بدین کے حصہ کا پانی تو بااثر سیاسی شخصیات سندھ حکومت کی سرپرستی میں چوری کر کہ اپنے لاکھوں ایکٹر زمینیں آباد کر رہی ہے اور بدین کی لاکھوں ایکٹر بنجر اور غیرآباد کر کہ بدین کی زرعی معشیت کو تباہ کر دیا ہے اب ساحلی اور نہری ٹیل کے علاقوں میں پینے کا پانی دستیاب نہیں اور آبادگاروں نے مجبور ہو کر ضلع بچا تحریک کی اپیل پر آج سے بدین سے حیدراباد تک کا پانچ دن کا پیدل مارچ کا آغاز کیا ہے جو حیدراباد پٹھان کالونی سیڈا آفس کے سامنے چودہ جون کو دھرنے دیں گی.

آبادگار اور دیگر شرکا سیاسی سماجی رہنما اور کارکنوں نے عزیزاللہ ڈیرو میر نور احمد ٹالپور خدا ڈنوں شاہ میر آزاد حسن پھنور خلیل بھرگڑی واحد چانڈیو لالہ نواز عطا چانڈیو عبداللہ چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب سے حیدراباد کے لئے بڑی ریلی کی شکل میں حیدراباد کے لئے روانہ ہو گئی. پیدل مارچ کے شرکا کا آج پہلا پڑا تلہار میں ہو گا احتجاجی شرکا تلہار سے آج دوبارہ اپنے مارچ کا آغاز کرتے ہوئے ماتلی اور ٹنڈو محمد خان سے ہوتے ہوئے حیدراباد پہنچیں گے .پیدل مارچ اور دھرنے دھرنا میں شرکت کے لئے بدین کڈھن نندو کھوسکی شادی لارج پنگریوں سیرانی بھگڑا میمن گولارچی تلہار ماتلی ٹنڈوباگو اور دیگر شہروں سے جلوس کی صورت میں بدین پریس کلب پہنچے اور پیدل مارچ میں شامل ہوئی.

پانی کی چوری کے علاوہ حکومت سندھ محکمہ ایرکیشن اور سیڈا کے زراعت دشمن منصوبے وسپ کے خلاف احتجاجی پیدل مارچ اور چودہ جون کو حیدراباد میں دیئے جانے والے دھرنے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے بدین کی سیاسی سماجی تنظیموں جمعت علما اسلام مرزا گروپ سندھ یونائیٹڈ نیشنل پارٹی سندھ ترقی پسند پارٹی پی ٹی آئی قومی عوامی تحریک کے علاوہ سول سوسائیٹی کی جانب سے لانگ مارچ اور دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا ہی. لانگ مارچ کے شرکا بدین تلہار ماتلی ٹنڈومحمد خان سے ہوتے ہوئے حیدراباد پہنچیں گے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں