حیسکو کی غفلت، افسران کی عدم دلچسپی اور اہلکاروں کی ناہلی معمولی بارش نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:50

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) حیسکو کی غفلت، افسران کی عدم دلچسپی اور اہلکاروں کی ناہلی معمولی بارش نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا جمعہ کے روز بند ہونے والی بجلی اکثر علاقوں میں ہفتہ کے روز بھی بحال نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے شام بدین شہر میں ہونے والی ہلکی بارش نے حیسکو کی کارکردگی کے پول کھول دیئے شہر بھر میں جمعہ کی شام سے بند بجلی کئی گھنٹوں بعد چند علاقوں میں رات گئے بحال ہوئی جبکہ کوچھ علاقوں میں ہفتہ کہ روز بھی بحال نہ ہو سکی. شہریوں کے مطابق بدین شہر میں چند منٹ کے لئے ہونے والی ہلکی بارش کے بعد بجلی کا نظام مفلوغ دیکھائی دے رہا ہے حیسکو کے زرائع بتا رہے ہیں کہ مقامی طور پر مختلف مقام پر سسٹم میں فالٹ ہے جس کو دور کیا جا رہا ہے پر شہر بھر میں بجلی کی مرمت اور بحالی کا کام کہیں دیکھائی نہیں دے رہا. شہریوں کے مطابق عید کے تینوں ایام میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ اور بار بار بجلی کے معطل رہنے کا سلسلہ جاری رہا جو حیسکو کی ناہلی اور غفلت کی انتہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں