بدین کے نوجوان صحافی مشتاق میمن کرونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:43

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) بدین کے نوجوان صحافی مشتاق میمن کرونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔ لواری شریف میں نماز جنازہ اور تدفین سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

(جاری ہے)

بدین کے نوجوان صحافی ایوان صحافت اور جماعت لواری شریف کے سرگرم رکن مشتاق میمن طویل علاکت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی. مشتاق میمن گزشتہ کئی روز سے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھی. مشتاق میمن کی نماز جنازہ اور تدفین بدین کے قصبہ لواری شریف میں کی گئی. نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی سماجی شخصیات صحافیوں شہریوں اور جماعت لواری شریف کے ارکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی . حیدرآباد یونین آف جرنلیسٹ حیدراباد کے سنئیرنائب صدر اور بدین یونٹ کی جانب سے صحافی مشتاق میمن کے انتقال پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں