بدین میں انسداد پولیو اور کووڈ ویکسی نیشن مہم کو مذید تیز کرنے کے سلسلہ میں اجلاس

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:43

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) انسداد پولیو اور کووڈ ویکسی نیشن مہم کو مذید تیز کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی زیر صدارت کمیٹی ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے کہا کہ صحت اور علاج سے وابستہ تمام مسائل تحصیل سطح پر حل ہو سکتے ہیں اس کے لیئے ڈسٹرکٹ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز تعلقہ ہیلتھ آفیسر کوشش اور اپنی اپنی زمہ داری پوریں کریں ، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بہتر منصوبہ بندی سے تمام بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں،انہوں نے کہا کہ صحت مند بچے ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ڈی سی نے کہا کہ کووڈ ویکسینیشن کے عمل میں پہلے سے مزید تیزی لائی جائے تاکہ اس مہلک وائرس سے جلد از جلد نجات مل سکے ، انہوں نے کہا جن علائقوں میں ملیریا کے کیس زیادہ ہیں ان علائقوں میں مچھر مار اسپرے کو بڑھایا جائے گا آغا شاہنواز خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے صحت کے معاملے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

کووڈ ویکسینیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر کامل میمن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کووڈ ویکسینیشن کا پہلا ڈوز 349672 ،دوسرہ ڈوز 102009 جبکہ سنگل ڈوز ویکسینیشن 18226 لوگوں لگائے گئے ہیں ۔ اجلاس میں اے ڈی سی ٹو گدا حسین سومرو، ڈی ایچ او بدین ، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی ، ضلع بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز ، ای پی آئی ، پی پی ایچ آئی ، آئی ایچ ایس اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں