میونسپل کمیٹی آفس ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیاتنخواہیں جاری،صفائی کا بائیکاٹ ختم جبکہ کرپشن اور افسران کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

بدھ 22 ستمبر 2021 23:45

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) میونسپل کمیٹی آفس میں مبینہ کرپشن اور ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جاری احتجاج رنگ لے آیا تنخواہیں جاری کردی گئیں،ملازمین نے صفائی کا بائیکاٹ ختم کردیا جبکہ کرپشن اور افسران کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چھ روز سے بدین میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم آدائیگی اور مبینہ کریپشن کے خلاف کام چھوڑ کر ہڑتال اور صفائی کی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کے باعث بدین شہر گندگی کے ڈھیر تبدیل ہو گیا تھا شہر کی مختلف سڑکیں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی موجود ہونے کچرے اور فضلہ کے ڈھیر جگہہ جگہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا.جبکہ میونسپل انتظامیہ پبلک ھیلتھ انتظامیہ معاملہ کی حل کی بجائے خاموش تماشائی بنی رہی.

میونسپل ملازمین کے احتجاجی مظاہروں ریلیوں اور دھرنوں کے علاوہ وزیر عالی کی معاون خصوصی تنزیلہ امہ حبیبہ سے ملاقات اور دو روز قبل ملازمین کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چئیرمین کی سالگیرہ کی ضلع کونسل ہال میں منعقد تقریب کے موقع پر دیئے گئے دھرنے کے بعد وزیرعالی سندھ کے مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح پی پی پی کے ضلع صدر حاجی رمضان اور عبدالغفور نظانی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے اور دیگر معاملات کے حل کی یقین دہانی اور ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہ نواز خان اور اسٹنٹ کمشنر بدین محمد یونس رند کے نوٹس اور صوبائی محکمہ بلدیات اور فنانس سے رابطہ کے بعد میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخوہوں کی آدائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہی.

تنخواہوں کی آدائیگی کے اعلان پر ملازمین اور یونین کے عہدیداروں نے شہر میں صفائی کے کام کا جاری بائیکاٹ کے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سی ایم او کے ملازم دشمن رویہ مبینہ کریپشن کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہی.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں