بدین، عید اور بارش گزر گئی۔ خراب بجلی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت نہ ہو سکی شہر پندہ روز سے بجلی سے محروم

عابد ٹائون کے علاقہ مکینوں کا واپڈہ کے خلاف گولارچی روڈ پر دھرنا ٹائر جلال کر روڈ بلاک ایک ہفتے سے ٹرانسفارمر خراب ہے کوئی سننے والا نہیں ہے

منگل 26 جولائی 2022 21:25

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2022ء) عید اور بارش گزر گئی۔ خراب بجلی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت نہ ہو سکی شہر پندہ روز سے بجلی سے محروم۔ عابد ٹائون کے علاقہ مکینوں کا واپڈہ کے خلاف گولارچی روڈ پر دھرنا ٹائر جلال کر روڈ بلاک ایک ہفتے سے ٹرانسفارمر خراب ہے کوئی سننے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حیسکو حکام کی بدترین کارکردگی عدم تواجہ غفلت اور کریپشن کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے عید سے قبل سے خراب بجلی کے ٹرانسفارمر تاحال مرمت نہ ہونے سکے شہری گزشتہ پندر روز سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں. عابد ٹان کے علاقہ مکینوں نے واپڈہ کے خلاف مین کراچی گولارچی روڈ پر دھرنا دیا اور ٹائر جلال کر روڈ بلاک کر دیا. احتجاج کے باعث شہر کی ٹریفک بھی معطل ہو گئی. احتجاج کے موقع پر عابد ٹاون کے علاقہ مکینوں نے واپڈہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے عابد ٹاون کے ٹرانسفارمر خراب ہے جس کی درخواست کئی بار واپڈہ والوں کو کی گئی ہے لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے کھلے عام بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے فی ٹرانسفارمر تیس سے پچاس ہزارو روپے مرمت کے لئے وصول کئے جاتے ہیں اور ناقص مرمت کے باعث دس روز بعد دوبارہ ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہی. مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں میں پانی جمع ہے ایک ہفتے سے بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے عابد ٹاون کے علاقہ مکینوں نے واپڈہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عابد ٹان کا ٹرانسفارمر جلد سے جلد لگایا جائے تاکہ گھروں کا بارش کا پانی نکال سکیں اور سکون کا سانس لے سکی۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں