بدین میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقہ زیرآب آنے پرمتاثرین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

بدھ 27 جولائی 2022 17:45

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2022ء) بدین میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقہ زیرآب آنے پرمتاثرین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ،صوبائی وزیر، معاونین ،ارکین اسمبلی اور ڈی سی بدین کا متاثرہ علاقوں کا دورہ نکاسی آب اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دو دن کے وقفہ کے بعد گزشتہ روز بدین شہر ساحلی اور دیگر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش برسی بارش کے باعث پہلے سے متاثر بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا شہر میں صبح سے بند بجلی شام تک بحال نہ ہو سکی.

جبکہ حالیہ جاری بارش میں بدین شہر کے نشیبی علاقوں اولڈ ہسپتال اور پیر عالی شاہ کورٹ کے درمیاں نشیبی آبادی کے علاوہ فردوس کالونی گوٹھ ہاشم خاصخیلی پیر عالی شاہ پیر ملوک شاہ پاڑہ گوٹھ صدیق کمبار غریب اباد ہائی وے کالونی ایگروول کالونی بس اسٹاپ ملاح محلہ سمیت دیگر نشیبی علاقوں کے محلہ اور گلیاں تاحال زیراب ہیں وار نمبر 8 کے بارش متاثرین نے عدم نکاسی کے خلاف وسیم ملاح کی قیادت میں ڈی سی چوک پر دھرنا دیا اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا اس موقع پر بارش متاثرہ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار حاجی حنیف خاصخیلی پر الزام عائد کیا کہ سیرانی روڈ پر شہر کے بڑے گندے نالے پر غیرقانونی قبضہ کر کہ بڑی دوکان اور گھر تعمیر کر شہر کی نصف ابادی کے نکاسی آب کے نالے کو بند کر کے رکاوٹ ڈال رکھی ہے غریبوں کی بستیاں اور گلیاں ڈوب گئی ہیں پر بااثر شخص کے نالے پر غیرقانونی قبضہ کو ختم کرانے کی کوئی جرات نہیں کر رہا اس موقع پر بارش متاثرین نے قبضہ خوروں حکومت اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی.

زیراب فردوس کالونی کے بارش متاثرین کی جانب سے شہر کے وسط میں قاضیہ واہ نہر کے پل پر بارش کے پانی کی عدم نکاسی کے خلاف دھرنا دے کر شہر کے مین روڈ بلاک کر دئیے متاثرین کے مطابق بارش نے ہماری پوری بستی کو ڈبو دیا ہے جبکہ گزشتہ دس روز سے علاقہ کا ٹرانسفارمر بھی خراب ہے جس کی مرمت کے لئے حیسکو حکام بھاری رشوت طلب کر رہے ہیں. بارش کے پانی کی عدم نکاسی کے جلاف بس اسٹاپ ملاح محلہ کے متاثرین نے اللہ والا چوک پر مظاہرے کیا اور دھرنا دے کر مین حیدراباد روڈ بلاک کر دیا متاثرین نے پانی کی نکاسی تک متاثرین کو اسکول کی عمارت میں منتقل کر کے راشن مہیا کرنے کا مطالبہ کیا.

دوسری جانب ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان اے ڈی سی ون نجیب الرحمان جمالی اے سی بدین ماجد الطاف ایڈمسٹیٹر میونسپل کمیٹی باقر بروہی کی نگرانی میں شہر کے مختلف نشیبی زیرآب علاقوں میں متعلقہ اداروں کے ملازمین پانی کی نکاسی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ صوبائی وزیر یونی ورسٹی بورڈ اور ماحولیات اسماعیل راہو معاون خصوصی پیر نوراللہ قریشی رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح نے ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہ نواز خان کے ہمراہ بدین کے مختلف بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی اب کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین بارش سے ملاقات کر کے ان کی ہر ممکن مدد اور پانی کی نکاسی کی یقین دہانی کرائی ،بلدیاتی علاقوں میں پیپلز پارٹی جی ڈی اے مرزا گروپ جماعت اسلامی تحریک لبیک پاکستان تحریک انصاف اور دیگر مختلف پارٹیوں کے نامذد اور آزاد امیدواروں پیر محمد صالح قریشی حمیدہ خاصخیلی رفعت نوید چوہدری نادر میمن محمد علی بلیدی علی اکبر میمن رازق سومرو سلیم بجیر عبدالرحیم اوڈیجو طارق ہاشمانی عبدالکریم سومرو ملاح لونگ خاصخیلی اسلم نوتکانی عاشق گوپانگ سلیمان سومرو ایڈوکیٹ محمد عسی ملاح مدثر خاصخیلی بابو سومرو دانش نور شیراز خواجہ لکھی بھٹی رمضان ملاح رفیق بھٹی ریاک طہرانی اور دیگر نے بھی اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیا اور بارش متاثرین سے ملاقات کر کہ مسائل کے حل اور نکاسی اب کی کوشش میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی متاثرین نے اس موقع پر عدم نکاسی کے علاوہ بجلی کے اکثر ٹرانسفارمر گزشتہ کئی کئی روز سے بند ہونے کی شکایت بھی کی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں