پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید ڈی واٹرنگ مشینیں ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائیں گی، مشیر وزیراعلیٰ حاجی رسول بخش چانڈیو

بدھ 27 جولائی 2022 21:30

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2022ء) مشیر وزیرعالی حاجی رسول بخش چانڈیو نے دورہ بدین کے موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید ڈی واٹرنگ مشینیں ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائیں گی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد ملاح و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بدین شہر کے مختلف علاقے چانڈیا نگر سول اسپتال روڑ سیرانی روڑ پریس کلب روڈ گوپانگ محلہ انصاری پاڑہ مثان محلہ قاضی واہ، ہنگورجا محلہ حاجی حاشم خاصخیلی محلہ اتفاق کالونی حیدرآباد روڈ سے منسلک علاقے اور ڈسپوزل اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی جلد از جلد نکالا جائے اور اس عمل کے لیے جہاں بھی عملے کی یا مشینوں کی ضرورت ہے فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بدین مین نالے کے اطراف میں موجود کچرے کی ایکسکیوئٹر مشین کے ذریعے صفائی کروائی جائے۔ دورے کے دوران مثان محلہ اور اتفاق کالونی کے مکینوں کو صوبائی مشیر خاص نے انہوں یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ جلد از جلد تمام علاقوں سے نکاسی آب کا عمل مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بدین میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں ہیں اور آپکی پریشانی ہماری پریشانی ہے اور ہم سب کو ملکر اس مسئلہ کو حل کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے صوبائی مشیر خاص کو بتایا کہ ڈی واٹرنگ مشینوں کی مدد سے بارش کے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے جبکہ پانی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل استعمال کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے معروف عمل ہیں۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں