ڈپٹی کمشنر بدین کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تعلقہ تلہار اور ماتلی کی مرکزی امام بارگاہوں کا دروہ

ہفتہ 6 اگست 2022 16:50

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تعلقہ تلہار اور ماتلی کی مرکزی امام بارگاہوں کا دروہ کیا اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین نجیب الرحمن جمالی، اسسٹنٹ کمشنر بدین محمد ماجد الطاف اور تعلقہ ماتلی اور تلہار کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے ماتمی جلوسوں کے راستوں پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی ، لائٹنگ اور عزاداروں کے لیے پانی کی سبیلیں لگانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی ذمیداری ہے کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو برقرار رکھا جائے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہوں کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہا اور امام بارگاہوں اور اطراف کے صفائی ستھرائی سمیت دیگر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں