سردار اور بلوچستان کے صوبائی وزیر کے مظالم کے خلاف گولارچی کی مری برادری کی جانب سے گولارچی میں احتجاجی ریلی

ظالم سردار کے مظالم کا فوری نوٹس لے کر خان محمد مری کے خاندان کو ظالم سردار کی قید سے بایاب کرا کہ ظلم جبر سے دلائی جائے ، مقررین

اتوار 19 فروری 2023 16:30

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2023ء) سردار اور بلوچستان کے صوبائی وزیر کے مظالم کے خلاف گولارچی کی مری برادری کی جانب سے گولارچی میں ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے بااثر سردار عبد الرحمان کھیتران کی جانب سے خان محمد مری کے گھرانے کے افراد کو گزشتہ 4 برسوں سے اپنی نجی جیل میں قید رکھنے کے خلاف آل پاکستان مری اتحاد کی اپیل پر مری برادری نے مہرالدین مری واحد بخش مری دل مراد مری حسین احمد مری اور دیگر کی قیادت میں گولارچی شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور گولارچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہرالدین مری اور مہراللہ مری اور دیگر مقررین نے کہا کہ سردار عبد الرحمان کھیتران بلوچستان کا ظالم سردار اور صوبائی وزیر ہے جس نے اپنے گن مین خان محمد مری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر اسے کے پورے خاندان کو 4 سالوں سے اپنی نجی جیل میں قید رکھ کر انہیں تشدد و اذیت کا نشانہ بنا رہا ہے انھوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ظالم سردار کے مظالم کا فوری نوٹس لے کر خان محمد مری کے خاندان کو ظالم سردار کی قید سے بایاب کرا کہ ظلم جبر سے دلائی جائے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں