آئی بی اے پاس پرائمری اساتذہ کا 12 ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بدین پریس کلب اور ڈی او ایجوکیشن افس کے سامنے احتجاج

جمعرات 9 مارچ 2023 22:15

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2023ء) آئی بی اے پاس پرائمری اساتذہ کا 12 ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بدین پریس کلب اور ڈی او ایجوکیشن افس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ محکمہ تعلیم کے افسران پر ناہلی اور کرپشن کا الزام۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال پرائمری اساتذہ کی اسامیوں پر تعینات ہونے والے آئی بی اے پاس اساتذہ نے 12 ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے اساتذہ رہنماں طارق جمالی منور علی راہکڑو میر اسد تالپور عمر سموں جاوید نطامانی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر روڈ بھی بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی .

اس موقع پر اساتذہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر بدین صالح کوریجو افس اسسٹنٹ ایاز دایو کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران پر ناہلی غفکت اور کریپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا آئی بی اے پاس تمام اساتذہ اپنی قابلیت اور میرٹ پر بھرتی ہوئے ہیں محکمہ تعلیم کے افسران نے پہلے تعیناتی اور تقرریوں کے موقع پر کریپشن کا بازار گرم کیا کھلے عام رشوت لے کر افر لیٹر جاری کئے اور اب پھر ہماری تنجواہیں روک کر رشوت دینے پر مجبور کر رہے ہیں .

اساتذہ کے مطابق ایک سال گزر جانے کے باوجود ہمیں ہماری تنخواہوں سے محروم رکھ کر فاقہ کشی پر مجبور کر رکھا ہے .اساتذہ جلوس کی شکل میں مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج ریکارڈ کرنے کے لئے ایجوکیشن افس پہنچے تو افسران اور اہلکار دفاتر کو تالا لگا کر فرار ہو گے . اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ ایک ہفتہ میں تنجہواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ہم ڈی سی آفس پر مظاہرے کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران کا گہرا کریں گے .

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں