محکمہ ایری گیشن سیڈا اور ایریا واٹر بورڈ میں سیم نالوں اور نہروں کی کھدائی صفائی تعمیرومرمت کی مد میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں

سیاسی سماجی آبادگار رہنما اور ہاری کرپشن کے خلاف میدان میں آگئے، کڈھن سے احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا گیا نندو اور بدین میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اتوار 12 مارچ 2023 17:10

"بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2023ء) محکمہ ایری گیشن سیڈا اور ایریا واٹر بورڈ میں سیم نالوں اور نہروں کی کھدائی صفائی تعمیرومرمت کی مد میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں اربوں کی کرپشن سیاسی سماجی آبادگار رہنما اور ہاری کرپشن کے خلاف میدان میں آگئے، کڈھن سے احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا گیا نندو اور بدین میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان ۔

محکمہ ایری گیشن ڈرینج میں بڑے پیمانے پر کریپشن سیم نالوں کی بارشوں سے قبل فور آر سیم نالہ اور ٹنڈو باگو فائیو آر سیم نالہ سمیت دیگر سیم نالوں کی صفائی کھدائی اور پشتوں کو مضبوط نہ کرنے کے خلاف سیاسی سماجی اور آبادگار تنظیموں نے کڈھن شہر میں آبادگار رہنماں ابایو پھنور کبیر آحمد جمالی میر محمد پھنور غلام حسین جمالی ڈاڈا جمالی اشرف بجیر کی قیادت میں مقامی پریس کلب کے سامنے محکمہ ایرکیشن ڈرینج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا . اس موقع پر ابادگار رہنماں نے کہا کہ محکمہ ایرکیشن حکومت سندھ سیڈا اور ایریا واٹر بورڈ کی جانب سے سالانہ اربوں روپے کی فنڈ جاری ہونے کے باوجود فور آر سیم نالہ فائیو آر ٹنڈو باگو کے علاوہ بدین کے ساحلی اور حالیہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایل بی او ڈی اور پران ندی سمیت دیگر ملحقہ اور ضلع بھر کے دیگر چھوٹے بڑے سیم نالے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث سات ماہ قبل سیلابی پانی نکاسی کی بجائے علاقہ کو ڈوبونے کا باعث بنا جبکہ پانی کی قدرتی گزرگاہ پران ندی بھی ناجائز تجاوزات اور رکاوٹوں کے باعث علاقہ کی تباہی کا باعث بنی جس کی بحالی کے لئے بھی اربوں روپے کے فنڈ تو جاری ہوئے پر عملی اقدام کہیں دیکھائی نہیں دے رہے جو کام ہو رہا ہے وہ انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے .سیاسی اور آبادگار حلقوں کی جانب سے عائد الزامات کے مطابق صرف گزشتہ تین سالوں میں تعمیر و مرمت پشتوں کی مضبوطی کے لئے جاری اربوں روپے کا بڑا حصہ کریپشن کی نذر ہو گیا جبکہ تعمیرو مرمت ری ماڈلنگ اور کمزور پشتوں کی مضبوطتی کے کام تاحال التوا اور تعطل کا شکار ہے ایل بی او ڈی سیم نالے سمیت ٹنڈو باگو ڈریج شیخ منظور ڈرین میر واہ تلہار آوٹ فال ڈریج امیر شاہ سیم نالہ کارو گھنگڑو سیم نالے لواری شریف سیم نالہ سیرانی ڈرین سمیت دیگر سیم نالوں اور نہروں پر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی محکمہ ایرکیشن ڈرینج سیڈا اور ایریا واٹر بورڈ کی سفارشات اور رپورٹ پر کھدائی صفائی تعمیرو مرمت پشتوں کی مضبوطی کے لئے اربوں روپے جاری کئے .محکمہ ایرکیشن کے اندرانی زرائع اور آبادگاروں کے الزمات کے مطابق اربوں روپے کے جاری ہونے اور منصوبوں پر عملدرامد سے قبل بااثر حکومتی پارٹی کی شخصت کے نگران ایرکیشن کی سفارش پر محکمہ کے سیکرٹری سے لے کر منجینگ ڈرایکٹر چیف انجنیرز ایکسین انجنیرز سے لے کر سب انجنیرز تک تعینات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ٹھیکے بھی چند من پسند مخصوص تھیکیداروں کو دے کر اربوں روپے ہڑپ کر لئے جاتے ہیں اور جو کام اس وقت ایل بی او ڈی سمیت دیگر سیم نالوں کے علاوہ سکھر اور کوٹری بیراج سے نکلنے والی بڑی نہروں اور ان سے نلکنے والی دیگر چھوٹی بڑی نہروں میں ہوا اور ہو رہا ہے وہ انتہائی ناقص اور غیر معیاری کیا جا رہا ہے جبکہ بہت سے سیم نالوں کی تو کھدائی اور صفائی تاحال نہیں کی گئی جبکہ زرائع کے مطابق اکثر سیم نالوں اور نہروں کی تعمیرو مرمت کھدائی اور صفائی کے کروڑوں روپے کے بوکس بل جاری ہو جانے کے باوجود موقع پر کام دیکھائی نہیں دے رہا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور دوران سیلاب ایل بی او ڈی کے کمزور پشتوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کی عدم بحالی کے باعث بدین کی جانب پانی کناروں سے آوور ٹاپ اور اوور فلو ہو کر بدین کی جانب کے علاقوں کی تباہی کا باعث بنا جبکہ ایل بی او ڈی سیم نالے کی کھدائی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیلابی پانی کے مسلسل دبا کے باعث ایم ایم ڈی نالہ سے ملحقہ پران ندی میں بدین ضلع کی جانب شگاف ڈال کر ایل بی او ڈی کے کمزور پشتوں کو ٹوٹنے اور شگاف سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی جس کے باعث پران ندی میں مبینہ طور پر ڈالے گے شگاف کے منہ زور اور بے قابو پانی نے ضلع بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کی ایل بی او ڈی سے ملحقہ یونین کونسلوں کے علاقوں جرکس، اولیا خان شاہ، پیر بودلو، سمن سرکار، خیر پور گمبوہ، حیات خاصخیلی، ملکانی شریف، پنگریو کے علاقوں میں تباہی مچا دی سنکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ زمین گھر بار املاک زیرآب آگے جبکہ ہزاروں متاثرین مال مویشیوں سمیت نقل مکانی کر کے کئی ماہ تک روڈ رستوں نہروں اور سیم نالہ کناروں پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

ایل بی او ڈی سیم نالہ سمیت دیگر سیم نالوں پر جاری غیرمعیاری کام کی تعمیرو مرمت ری ماڈلنگ اور پشتوں کی مضبوطی کے کام اور اس مد میں جاری رقم کی تفصیل معلوم کرنے کے لئے ایم ڈی ڈاریکٹر اور ایکسین ڈرینج کے علاوہ سیڈا اور ایرکیشن کے دیگر افسران سے بار بار رابطہ کے باوجود کوئی جواب اور تفصیل نہیں بتائی گئی اور ہی تفصیلات مہا کرنے کے لئے افسران اپنے دفاتر میں دستیاب ہوتے ہیں . سیاسی سماجی اور آبادگار رہنماوں نے کڈھن کے بعد پیر کو نندو پریس کلب کے سامنے اور منگل کو بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حیدراباد اور کراچی میں احتجاج سے قبل سیاسی سماجی آبادگار تنظیموں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل اور حکمت عملی تیار کر کہ احتجاج کا اعلان کیا جائے گا ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں